شمالی کوریا نے جنوبی کوریا جانے والی ایک سڑک اڑا دی
VOA URDU VOA URDU
506K subscribers
572 views
26

 Published On Oct 15, 2024

جنوبی کوریا کی فوج نے کہا ہے کہ شمالی کوریا نے دونوں ممالک کے درمیان سرحد پر اپنے علاقے میں سڑکوں اور ریلوے ٹریک کے کچھ حصوں کو دھماکے سے اڑا دیا ہے۔

خبر رساں ادارے 'رائٹرز' کے مطابق منگل کو فوج نے واقعے کی ایک ویڈیو بھی جاری کی اور اپنے بیان میں بتایا کہ شمالی کوریا نے جنوبی کوریا آنے والی سڑک اور ریلوے لائنز کے کچھ حصوں کو دھماکے سے اڑا دیا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ دھماکوں میں جنوبی کوریا کا کوئی نقصان نہیں ہوا تاہم جواب میں جنوبی کوریا نے وارننگ شاٹس فائر کیے۔

خبر رساں ادارے 'ایسوسی ایٹڈ پریس' کے مطابق شمالی کوریا نے غصے کی علامت کے طور پر سڑک اور ریلوے روٹ کے اس حصے کو اڑایا ہے۔ دونوں ممالک کے درمیان یہ حصہ استعمال میں نہیں تھا۔ یہ دھماکے شمالی کوریا کے اس دعوے کے بعد ہوئے ہیں جس میں اس نے کہا تھا کہ جنوبی کوریا نے پیانگ یانگ پر ڈرونز اڑائے ہیں۔

#VOAUrdu #NorthKorea #SouthKorea #Shorts

show more

Share/Embed