Khitab Ghazali e Zaman Part-1|افتتاح مسجد حسانؓ قصور 1980ء
M Ali Zahoori Official M Ali Zahoori Official
6.18K subscribers
204 views
7

 Published On Jan 21, 2023

غزالئ زماں حضرت علامہ پیر احمد سعید شاہ کاظمیؒ 1980ء میں حسان العصر حضرت الحاج محمد علی ظہوری قصوریؒ کی خصوصی دعوت پر کوٹ پیراں قصور میں شاعر دربار رسالتﷺ حضرت حسانؓ بن ثابت کے نام سے منسوب برصغیر پاک و ہند کی پہلی مسجد"مسجدِ حسانؓ" کی افتتاحی تقریب میں شرکت کرنے کے لئے ملتان سے تشریف لائے اور اس عظیم تاریخی تقریب کی صدارت فرمائی۔ مُرشدِ قبلہ حسانُ العصر فنافی الرسولﷺ حضرت میاں ظہور الدین نقشبندی مُرتضائیؒ آستانہ عالیہ ظہوریہ سوڈیوال شریف لاہور، دربار عالیہ حضرت خواجہ دائم الحضوری قصوریؒ کے سجادہ نشین جیسی عظیم روحانی و علمی شخصیات بھی اس خوبصورت تقریب میں رونق افروز ہوئیں۔
قبلہ غزالئ زماں حضرت علامہ پیر احمد سعید شاہ کاظمیؒ نے اس موقع پر تاریخی خطاب فرمایا جو ایک گھنٹہ دورانیہ پر مشتمل تھا۔مجلسِ حسانؓ پروڈکشن ہاؤس MHP کی جانب سے صاحبزادہ فیضان ظہوری نے 30،30 منٹ کے دو حصوں پر مشتمل دو یادگار آڈیو ویڈیوز اہل محبت خصوصاً قبلہ غزالئ زماں کے حلقئہ ارادت سے وابستہ مریدین کے لئے پیش کی ہیں.ضرور سماعت فرمائیں.شکریہ

show more

Share/Embed