'𝙐𝙢𝙢𝙖𝙝 𝙞𝙨 𝙥𝙧𝙤𝙪𝙙 𝙤𝙛 𝙮𝙤𝙪': 𝙋𝙈 𝙎𝙝𝙚𝙝𝙗𝙖𝙯 𝙢𝙚𝙚𝙩𝙨 𝘿𝙧. 𝙕𝙖𝙠𝙞𝙧 𝙉𝙖𝙞𝙠
Pakistan Awaaz Pakistan Awaaz
22 subscribers
2 views
0

 Published On Oct 2, 2024

'𝙐𝙢𝙢𝙖𝙝 𝙞𝙨 𝙥𝙧𝙤𝙪𝙙 𝙤𝙛 𝙮𝙤𝙪': 𝙋𝙈 𝙎𝙝𝙚𝙝𝙗𝙖𝙯 𝙢𝙚𝙚𝙩𝙨 𝘿𝙧. 𝙕𝙖𝙠𝙞𝙧 𝙉𝙖𝙞𝙠

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے معروف اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک کو پاکستان آمد پر خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ امت مسلمہ آپ پر نازاں ہے۔

وزیراعظم کے دفتر سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف سے ممتاز اسلامی اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک نے ملاقات کی اور وزیراعظم نے پاکستان آمد پر ڈاکٹر ذاکر نائیک کا خیر مقدم کیا اور کہا کہ امت مسلمہ آپ پر نازاں ہے کہ آپ نے دنیا بھر کو اسلام کے صحیح تشخص سے روشناس کروایا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ امر انتہائی خوش آئند ہے کہ آپ کے سامعین میں ایک بڑی تعداد نوجوانوں کی ہے، میں آپ کے لیکچرز بہت شوق سے سنتا ہوں جو کہ انتہائی پر مغز اور تاثیر سے بھرپور ہوتے ہیں۔

وزیر اعظم نے ڈاکٹر ذاکر نائیک سے کہا کہ اسلام امن کا دین ہے اور آپ اسلام کا صحیح پیغام لوگوں تک پہنچا کر ایک انتہائی اہم فریضہ سر انجام دے رہے ہیں، مجھے یہ جان کر انتہائی خوشی ہوئی کہ آپ کا بیٹا بھی آپ کے نقش قدم پر چل رہا ہے اور دین اسلام کی خدمت کر رہا ہے۔

شہباز شریف نے 2006 میں ڈاکٹر ذاکر نائیک سے اپنی پہلی ملاقات کا بھی ذکر کیا اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

ڈاکٹرذاکرنائیک نے کہا کہ اسلام ایک مکمل ضابطہ حیات ہے جو ہمیں ہر معاملے میں رہنمائی فراہم کرتا ہے، اگر ہم اسلام کے راستے پر چلیں گے تو کامیاب ہوں گے، میرا یہی مشن ہے کہ دنیا بھر میں اسلام کا پیغام عام کروں۔

#ZakirNaik #VisitOfPakistan #ShehbazSharif #PrimeMinister #ReligiousScholar #PakistanAwaaz

show more

Share/Embed