Constitutional amendment: NA special committee session ends in deadlock | Pakistan Awaaz
Pakistan Awaaz Pakistan Awaaz
22 subscribers
3 views
2

 Published On Oct 11, 2024

اسلام آباد: آئینی کمیٹی پر مشاورت کے لیے قومی اسمبلی کی خصوصی کمیٹی کا اجلاس بے نتیجہ ختم ہوگیا، سیاسی جماعتوں کے درمیان ڈیڈ لاک برقرار ہے، حکومت نے اپنا مسودہ پیش کردیا مگر جے یو آئی اور پی ٹی آئی نے مسودے پیش نہیں کیے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق کمیٹی میں آئینی ترامیم پر کوئی اتفاق نہ ہونے سے ڈیڈ لاک تاحال برقرار ہے۔ قومی اسمبلی کی خصوصی کمیٹی کا اجلاس کل دوپہر 12 بجے دوبارہ طلب کرلیا گیا۔
قبل ازیں چیئرمین خصوصی کمیٹی خورشید شاہ کی زیرصدارت اجلاس میں شرکت کے لیے جے یو آئی (ف) کی شاہدہ اختر علی، پی پی کی شیری رحمٰن اور اعجاز الحق پہنچے جب کہ پیپلز پارٹی کے سینیٹر رانا محمود الحسن بھی امریکا سے اسلام آباد پہنچے۔ اسی طرح بوسٹن میں موجود حکومتی سینیٹر عبدالقادر بھی اسلام آباد کےلیے روانہ ہوئے۔

#constitutionalamendment #NationalAssemblySession #NA #DeadLock

show more

Share/Embed