Dar-e-Mustafa ﷺ pay sawal hai,Dar-e-Mujtaba(S.A.W) pay sawal hai. Naat by Hazrat Wasif Ali Wasif r.a
Hazrat WASIF ALI WASIF Official Hazrat WASIF ALI WASIF Official
106K subscribers
103,103 views
1.2K

 Published On Feb 22, 2011

Naat written by Hazrat Wasif Ali Wasif Reh.
Dar-e-Mustafa(S.A.W) pay sawal hai,Dar-e-Mujtaba(S.A.W) pay sawal hai.
در مصطفی پہ سوال ہے در مجتبی پہ سوال ہے
درِ والضحیٰ پہ سوال ہے کہ جو شمعِ بزم خیال ہے
میری زندگی تیری بندگی تری بندگی میری زندگی
تیرا حسن خاتم دلبری تو رسولنا ہمہ حال ہے
تو ہی کائنات کا راز ہے تیرا عشق عین نماز ہے
مجھے تیری ذات پہ ناز ہے تو وراۓ مثل و مثال ہے
ہے خدا کا نور خدا نما تو ہے من رآنی کا مدعا
تیرے واسطے سے خدا ملا تو خدا کا حسن خیال ہے
تو رؤف ہے تو رحیم ہے تیرا نور نورِ قدیم ہے
تو احد کا پردہ میم ہے تُو مصوری کا کمال ہے
تیرا اسم عینِ صفات ہے تیری ذات مظہرِ ذات ہے
تیرا عشق اصلِ حیات ہے میری زندگی کا مآل ہے
ہے یہ التجا میرے ملتجا مجھے جام دے میرے ساقیا
میں گدا ہوں تیرے جمال کا مجھے آرزوۓ وصال ہے
میرا سینہ سینہ طور ہو ترے دور کا ہی ظہور ہو
یہ کرم حضور ضرور ہو کہ وسیع ترا جمال ہے
بڑی دیر سے تھی یہ آرزو تیرا آستانہ ہو روبرو
میری جستجو ہوئی سرخرو یہ تیری نظر کا کمال ہے
تیرے نام سے جو بنا وطن ہے اسی پہ وقت بڑا کٹھن
ہو نگاہِ لطف شہ ِ زمن میری آبرو کا سوال ہے
تیرا بندہ واصف ِ بے ہنر تیرے عشق سے ہوا بہرہ ور
تیرا راز سمجھا ہے اس قدر تیرا راز پانا محال ہے
صلی الله تعالٰی علٰی خیر خلقہ و نور عرشہ سیدنا و مولانا حبیبنا و شفعنا محمد و آلہ و اصحابہ اجمعین آمین برحمتک یا ارحم الراحمین
کلام حضرت امام واصف علی واصف رحمتہ الله علیہ

show more

Share/Embed